نوشکی:اسلحہ کی زور پر ہمیں اپنے زمینوں سے بے دخل کیا جارہاہے،متاثرین

0
201

نوشکی کے علاقے کوچکی چاہ مل کے رہائشی حاجی مولا بخش محمد حسنی، جمیل احمد محمد حسنی اور زر خاتون نے گذشتہ روز نوشکی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز شفیع محمد محمد حسنی، سلطان محمد حسنی نے درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ہوائی فائرنگ کی، ڈنڈوں لاٹھیوں سے حملہ کیا، چادر اور چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر کے تمام سامان کو نذر آتش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد ہمارے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بھی لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 35 سال پہلے زمین خریدی تھی جس کی دستاویزات بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں لیکن ہمارے مخالفین زمین سے ہمیں بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں تنگ کررہے ہیں، ہم کسی صورت میں بھی اپنی زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے اور کسی قربانی سے بھی دریخ نہیں کریں گے۔

انہوں نے ہم کمشنر رخشان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر نوشکی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے ہمیں انصاف دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث 12 کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں علاقائی معتبرین بھی اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر حالات کی ذمے داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here