بلوچستان میں پیر کوصرف ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جو کہ مقامی سطح پر وائرس منتقلی کے باعث متاثر ہوئے۔ جبکہ ایک شخص صحت یاب ہوا ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 231 مصدقہ متاثرینہیں جن میں سے83 مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر منتقلی کے باعث متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔جبکہ بلوچستان میں مقامی سطح پر منتقلی کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کوئٹہ سے مقامی منتقلی کے متاثرین کی تعداد 64 ہے جبکہ باقی 19 افراد کا تعلق چار دیگر اضلاع سے ہے۔
پیر کو بلوچستان میں مزید ایک متاثرہ شخص کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔