مستونگ و کوئٹہ میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کوئٹہ میں فائرنگ و روڈ حادثے کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ شب مستونگ کے پڑنگ آباد کے علاقہ کلی کاریز کلاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

جس کی شناخت سید ظہور شاہ کے نام سے ہوگئی۔

تاہم ہلاکت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ لیویز انتظامیہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ جامعہ بلو چستان کے قریب مسافر بس کی ٹکر سے بی بی صابرہ نا می خاتونہلاک ہو گئی۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment