بلوچستان حکومت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سڑکوں کی تعمیر اور مختلف مراحل میں عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس بات کا فیصلہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تاجر تنظیموں کے توسط سے دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو راشن کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
محکمہ خوراک کو حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے عمل کے فوری آغاز کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی جس میں باردانہ کی خریداری، گندم کی ٹرانسپورٹیشن اور نصیر آباد ڈویڑن میں خریداری کے مراکز کا قیام شامل ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔