بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں 30 نومبر کی شب پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کے نام پر جاری فوجی جارحیت سے کولواہ کی پہاڑیوں میں ڈرون حملے میں 10 افرادمارے گئے تھے جن کی میتیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئیں۔
مارے گئے ان 8 لاشوں کی بروقت شناخت کردی گئی جبکہ 2 لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں جن میں سے ایک لاش کی شناخت چوتھے روز قمبر ولد محمد کریم ساکن شہرک کے نام سے کی گئی جنہیں ورثا وصول کرکے شہرک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔
پاکستانی فوج نے ہوشاپ میں 10آزادی پسند مسلح افراد کو مارنے دعویٰ کیا تھا۔
ہوشاپ میں آئی ایس پی آر کی 10مسلح آزادی پسند وں کے مارے جانے کے بیان کے بعد تاحال بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے اس کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔