ہرنائی: شاہرگ میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 کانکن پھنس گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 کانکن کان میں پھنس گئے۔

مائنز ریسکیو حکام نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 6 کانکنوں کے پھنس جانے کی تصدیق کردی ہے۔

مائنز ریسکیو کے مطابق کان کنوں کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کائلہ کان بیٹھنے کا واقعہ میتھین گیس کے دھماکے باعث ہوا، جس کے باعث 6 کانکن کان میں پھنس گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment