افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے جس سے ایک سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے۔

حملے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ کابل میں جمعے کو پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے جب کہ حملے کا ہدف کابل میں پاکستانی ناظم الامور تھے۔

پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمے داروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر جمعے کو حملہ کیا گیا جس کا ہدف پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی تھے، تاہم اُن کی سیکیورٹی پر مامور کمانڈو اُن کے سامنے آ گئے اور زخمی ہو گئے۔

دفترِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سپاہی محمد اسرار ہیڈ آف مشن کو بچانے کے دوران شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں افغانستان میں عبوری حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمے داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment