خضدار: روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک، نالے سے بچے کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ برساتی نالے سے ایک نولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خضدار کے علاقہ نوغے تحصیل باغبانہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص رضا محمد ولد در محمدہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص روڈ کراس کررہا تھاکہ ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل ڈالا۔

زخمی معمر شخص کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل خضدار کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

مقامی انتظامیہ نے ضروری کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

علاوہ ازیں خضدار میں ایک اور واقعے میں نومولود کو برساتی نالے میِں پھینک دیا گیا۔

خضدار نجی ہسپتال کے قریب برساتی نالے سے نومولود کی لاش برآمدہوگئی۔

سٹی پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نومولود کی لاش برساتی نالے سے نکال کر سپرد خاک کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment