کورونا کے خاتمے کا واحد حل صرف ویکسین ہے،عالمی ادارہ صحت

0
271

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک مو¿ثر ویکسین ہی دنیا بھر میں اس بیماری کی منتقلی کو ’مکمل طور پر روک سکتی ہے۔‘

ڈاکٹر ٹیڈروس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ’عالمی رابطے‘ کا مطلب یہ ہے کہ کوویڈ 19 کے بار بار سامنے آنے کا خطرہ جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ’محفوظ اور موثر ویکسین کی تیاری اور فراہمی ہی اس وبا کے پھیلاو¿ کو مکمل طور پر روک سکتی ہے۔‘

بہت سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ویکسین کی تیاری، جو کورونا کے خلاف انسانوں میں قوت مدافعت پیدا کر سکے اور اس کی روک تھام کر سکے، میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

اگرچہ چند ممالک سماجی دوری اور آمدورفت پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کا سوچ رہے ہیں تاہم ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایسا کرنے کے حوالے سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسا اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک درست عوامی صحت کے اقدامات مکمل نہ کر لیے جائیں۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here