بلوچستان کے علاقے وڈھ میں خسرہ کی وبا سے دو بچے چل بسے جبکہ 14 بچے متاثر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقہ زرچین میں خسرہ کی وبا کی اطلاعات پر ڈی ایچ او خضدار نے متاثرہ علاقوں ٹیمیں روانہ کردیا۔
محکمہ صحت کے مطابق دو آوٹ بریک رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
یاد رہے کہ تحصیل وڈھ کے علاقہ زرچین کے مختلف کلیوں میں خسرہ سے ممکنہ متاثرہ بچوں کو ویکسین، وٹامن اے اور ضروری علاج معالجہ کیا گیا اور روٹین کے ویکسین بھی دیئے گئے ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں نے مریضوں کے خون کے نمونے بھی لیئے ہیں جنہیں لیبارٹری میں تشخیص کے لیے بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا سے دو معصوم پچوں کی موت بھی رپورٹ ہوئی ہے،اب تک 14 بچے ممکنہ خسرے سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 153 بچوں کو یکسین دیئے جاچکا ہے۔
ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق مذکورہ علاقے میں 3 دن پہلے بھی خصوصی ٹیم بھیجی گئی تھی جن گھرانوں کے بچوں نے ویکسین لگوائے تھے وہ بالکل صحت مند اور موزی مرض سے محفوظ ہیں،لیکن جن گھرانوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے ان کے بچے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو مراکز صحت اور فیلڈ ٹیموں سے ویکسین لگوائیں انہوں نے کہا کہ آج بھی زرچین کے علاقے میں ٹیمیں کام کریں گی۔