بلوچستان حکومت رفاحی ادارے بیت السلام کے اشتراک سے کوئٹہ میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے اور مستحق خاندانوں کو بلا معاوضہ پکی پکائی روٹی کی ترسیل کے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت کھانا ضرورت مندوں کو ان کے گھر تک پہنچائی جائے گی۔
ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق پروگرام کا با قاعدہ آغاز منگل 14 اپریل سے کر دیا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور دیگر امور کا جائزہ لے کر انھیں حتمی شکل دینے کے لیے کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے رفاحی ادارے کی ٹیم نے ملاقات کی۔
ٹیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ان کا ادرہ کراچی میں مستحقین کو راشن خوراک اور پکی پکائی روٹی فر اہم کر رہا ہے اور پانچ لاکھ سے زائد افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ادارے کو مخیر حضرات اور دیگر فلاحی اداروں کی معاونت حاصل ہے۔