گلگت بلتستان: امتحان دینے سے روکنے کیخلاف طلباسراپا احتجاج،شاہرہ بلاک

0
166

پاکستان کے متنازع علاقے گلگت بلتستان میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کو فیسوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر امتحان دینے سے روک لیا،جس پر گلگت بلتستان بچاؤ تحریک نے روڈ بندکر کے دھرنا دیا۔

آج بروز22 نومبر کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں طلبہ و طالبات کو جامع انتظامیہ نے فیسوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر امتحان دینے سے روک لیا جس کے خلاف طلبہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہر روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔

احتجاجی طلبا کا مطالبہ ہے کہ طلبا پر مشتمل آڈٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ فیسوں کو مکمل طور پر معاف کیا جائے۔ نئے ہاسٹلز، مختلف ڈپارٹمنٹس میں نئے کلاس رومز، اور جدید سہولیات سے لیس طلبہ لائبریری کے فلفور قیام، اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہم کیا جائے۔اور طلبہ یونینز کو بحال کیا جائے۔

اس موقع پرگلگت بلتستان بچاؤ تحریک کے کنوینر شبیر مایار کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان بچاؤ تحریک کے قیادت اور کارکنان بھی اس احتجاج کی قیادت میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بچاؤ تحریک یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے غریب طلبا پرمسلط کردہ اس آمرانہ فیصلے کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور تمام طلباء و طالبات سمیت گلگت بلتستان کے باشعورعوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس تعلیم دشمن فیصلے کو فوراً ختم کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here