مستونگ: گیس پریشر کی کمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج،شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف ملحقہ علاقوں کے گیس متاثرین نے احتجاجاً قومی شاہراہ کونواب ہوٹل کے مقام پر بلاک کردیا۔

روڈ بلاکنگ سے گاڑیوں کی کمبی قطاریں لگ گئیں۔

مسافروں کو سخت سردی اور بارش میں مشکلات کا سامنامستونگ کے دہی علاقوں پڑنگ آباد سنگر تیری سورگز سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی پریشر کی کمی کے خلاف ملحقہ علاقوں کے گیس متاثرین نے قومی شاہراہ پر نواب ہوٹل کے مقام پر سخت سردی میں روڈ پر دہرنا دے کر بلاک کیا۔

دھرنے اور روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور سخت سردی میں مسافروں خصوصا بچوں اور خواتین کو سخت مشکلات کا سامناہے۔

مظاہرین نے کہاکہ ہمارے ملحقہ مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے گیس کا پریشر نہیں اور گیس ہی غائب ہے سخت سردی میں ملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں ان کے علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کرکے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment