کوئٹہ: فزیو تھراپسٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال جاری،کئی کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوئٹہ میں بلوچستان فزیو تھراپسٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال12 روز سے جاری ہے۔

ڈاکٹر جاوید بلوچ 12 دنوں سے کوئٹہ کی سخت سردی میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، لیب رپورٹس میں بلڈ گلوکوز لیول خطرناک حد تک نیچے ہے، حکومت اب تک منظر سے غائب ہے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومتی عدم سنجیدگی نے ہمیں شدید تشویش میں مبتلا کیا ہے، ہم تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں، سوشل ایکٹوسٹ سمیت تمام طبقہ فکر سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کی اس غیرسنجیدگی کیخلاف آواز اٹھائیں۔

یاد رہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان نے 13 اکتوبر کو فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کیلئے دو سو اسامیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تھیں تاہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سابقہ پرنسپل سیکرٹری نے اپنے ذاتی بغض اور عناد کی وجہ سے صرف 86 اسامیوں کی سمری بنائی جسے بلوچستان فزیو تھراپسٹ مسترد کردیا۔

ان کا کہنا کہ یہ عمل ہم مذاکرات کے نام پر دھوکا ہے۔ مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی پی ٹی ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ اسٹیفنڈ کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی سفارش جس پر ایک مہینہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سے گزارش ہے کہ ہمارے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ساتھیوں کی حالت تشویش ناک حد تک خراب ہے مزید غیر سنجیدگی ہمارے ساتھیوں کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment