قلات: امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا شاہراہ پر دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیلاب متاثرین کوامداد نہ ملنے پر خواتین اور بچوں نے مغلزئی کے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔

قلات میں 26 اگست کو شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قلات کے مختلف علاقے سیلابی ریلوں میں ڈوب گئے اور سینکڑوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جن کے متاثرین نے امداد کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین اوربچوں سمیت شاہراہ پر دھرنا دیا۔ دھرنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ سیلاب آئے دو ماہ سے زیادہ سے زیادہ ہوگیا، قلات میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے مگر بلوچستان حکومت قلات کے سیلابی متاثرین کی بحالی اور امداد تاحال نہیں کرسکی۔ سیلاب متاثرین شدید سردی میں سخت مشکلات کا شکار ہیں، حکومت جلد سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

بعد ازاں سیلاب متاثرین نے ڈپٹی کمشنر واسسٹنٹ کمشنر قلات اور دیگر کیساتھ مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

Share This Article
Leave a Comment