کوئٹہ:لاپتہ افراد کمیشن وفد کا بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کی شکایات کی انکوائری اور تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کے وفد کے ہمراہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمیشن کے اراکین کو بلوچی چادر پہنائی گئی۔

کمیشن کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں کوئٹہ کے دورے پر ہے۔

اس موقع پر این ڈی ایم کی بلوچستان کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین احمد جان، سیکرٹری اطلاعات انجینئر ایمل خان ناصر اور پارٹی کے دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment