کوئٹہ و وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بشیر خان نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص مظلوم اولسی تحریک کے رہنما حاجی صادق خان عدوزئی کا بھائی ہے۔

دوسری جانب وڈھ بازار کے قریب بدرنگ کے مقام پر پتھر سے لوڈ گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ سے تین گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے۔

Share This Article
Leave a Comment