چمن: طالبان وپاکستانی فورسز میں جھڑپ ،ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں بلوچستان و افغان بارڈر باب دوستی پر پاکستانی وافغان طالبان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق حملہ آور طالبان کے بھیس میں تھے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

فائرنگ کے بعد باب دوستی پر آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

چمن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے فائر بندی کیلئے افغان حکام سے رابطہ کیا۔

کسٹم حکام کے مطابق افغانستان کی حدود شدید فائرنگ کے بعد کسٹم ہاؤس خالی کیا جارہا ہے۔ کسٹم اور امیگریشن اسٹاف کوفوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment