ہمیں یقین ہے کہ ہم آزادی حاصل کریں گے،واحد کمبر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنماء واحد کمبر بلوچ نے یوم شہدائے بلوچ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ جن بلوچ مرد اور خواتین نے اپنی زندگیاں بلوچ قوم کی آزادی کے لیے نچھاور کی ہیں میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ شہداء کے خون کے بدلے ہمیں اپنی آزادی حاصل ہوگی اور یہ خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

واحد کمبر نے کہاکہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے جو اپنے مقاصد اور بلوچستان پر اپنے قبضے کو دوام دینے کے لیے بلوچ قوم کا خون بہا رہی ہے۔لیکن جو اقوام قبضہ گیر کے سامنے ڈٹ جاتی ہیں ان کو غلام بنایا نہیں جاسکتا ہے۔بلوچ بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جس میں ہزاروں فرزندان وطن نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

انھوں نے کہا ہمیں شہداء کے مقصد آزادی کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے بلوچ قومی تحریک آزادی کو منزل تک جاری رکھنا ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment