نصراللہ بلوچ کی تمام لاپتہ افراداہلخانہ کو 15 نومبر کو وی بی ایم پی کیمپ میں آنیکی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسزن کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے سربراہی میں قائم کمیشن 15 نومبر کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کریں گے۔

کمیشن کے سربراہ اور ممبران تنظیم کے رہنماؤں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کرینگے۔

لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے گزارش ہے کہ وہ 15 نومبر کو احتجاجی کیمپ میں اپنی موجودگی یقینی بنائے تاکہ وہ خود اپنے لاپتہ پیاروں کے جبری گمشدگی کے تفصیلات کمیٹی کو بتانے کے ساتھ اپنے لاپتہ پیاروں کے لیے آئینی اور پرامن جد و جہد کے بعد بھی انہیں انصاف نہ ملنے کی وجہ سے وہ جس ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے وہ کمیٹی کے سامنے بیان کرسکے۔

واضع رہے کہ احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی سیکرٹری ہیومن رائٹس اور سیکرٹری سیکرٹریٹ سینٹ بھی کمیشن کے سربراہ اور ممبران کے ہمراہ ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment