پاکستانی میڈیا بلوچ دشمنی پر اتر آیا ہے،گوادر دھرنا کو 17دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
5 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کااحتجاجی دھرنے کو 17 دن مکمل ہو گئے۔

سترھویں روز احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ قومی میڈیا بلوچ دشمنی پر اتر آیا ہے۔ گزشتہ سال ہمارے دھرنا کے وقت قومی میڈیا کترینہ کیف کی شادی میں مصروف تھی۔اس سال ثانیہ مرزا کی طلاق میں مصروف ہے۔بلوچوں کے لیئے قومی میڈیا کے پاس کوئی وقت نہیں ہے اور نہ ہی انکے پاس ہماری کوئی اہمیت ہے۔ہمارے ساتھ ہر وقت اسی طرحہوتا ہے۔ اسلام آباد والوں نے بلوچوں پر کب توجہ دیا ہے جو یہ آج دینگے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں گوادر کے پہلے دورے پر گوادر کے لئے بہت بڑے بڑے اعلانات کئے۔ یہاں کے لوگ خوش ہوئے کہ اب ہماری زندگیاں تبدیل ہونگیں،ہم ترقی کرینگے لیکن اس دن سے لیکر آج تک چالیس سال کا عرصہ ہوگیا گوادر وہی کا وہی ہے۔ شہباز شریف اپنے وزارت عظمیٰ کے دونوں دفعہ گوادر کے دورے پر صرف سعودی عربیہ کے شکریہ ادا کرنے آگئے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا زمین سے آسمان تک جا پہنچی ہے اور نئی نئی ٹیکنالوجی ایجاد کررہی ہے لیکن ہمارا مسئلہ آج بھی کھمبہ۔ ٹرنسفارمر اور گٹر ہے جو حکمرانوں اور یہاں کے ایم پی اے کے لئے ڈوب مرنے کی بات ہے۔ چالیس سالوں سے گوادر پر حکمرانی کرنے والے ایک پائپ لائن بچھانے پر مبارکباد وصول کرکے خوش ہورہا ہے۔ پاکستان کے حکمران انتہائی نااہل ہیں۔ جو لوگ پاکستان میں ہماری حکمرانی کررہے ہیں وہ امریکہ و لندن جاکرہوٹلوں میں بہرے کے کام کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کی بدنصیبی ہے کہ اس ملک میں کرپٹ نظام ہے۔

انہوں نے کھاکہ حق دو تحریک کے دھرنے سے ایم پی اے اور محکمہ فشریز کو خیال آیا کہ ماہیگیروں کی سابقہ فیسوں کو بحال کردیاجائے۔ گزشتہ ایک سال سے کسٹم والے ماہیگیروں کو تنگ کررہے ہیں لیکن انکی کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی تھی۔ حق دو تحریک کے دھرنے کے بعد انکو خیال آیا۔

انہوں نے کہاکہ تینوں شراب خانوں کو فی الحال سیل کردیاگیا ہے۔ چیک پوسٹ ختم کردیئے جائینگے۔ بارڈر پر آزادانہ کاروبارہوگی۔ محکمہ فشریز 15 ٹرالر پکڑے گی۔ کوسٹ گارڈ لوگوں کے گاڈیوں اور کشتیوں کو چھوڈے گی۔ ضلع گوادر کے تمام بند اسکولوں کو کھول دیا جائے گا تب بات کرنے کو تیار ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری احتجاج سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہیں۔ اتنی پروپگنڈہ اور مخالفت کے باوجود کارکنان جس جزبے سے بیٹھے ہیں انکی اسی جذبہ، جرأت و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری صبر کو آزمایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے گراؤنڈ بلدیہ گوادر کی ملکیت ہیں ڈپٹی کمشنر کردار ادا کرکے ان گراؤنڈ کو اسپورٹس مینوں کے حوالے کریں وگرنہ جس دن حق دو تحریک کے چیئرمین نے اپنا سیٹ سنبھالا تو ہم خود گوادر کے تمام گراؤنڈ کو آرمی سے لیکر اپنے حوالے کرینگے اور آرمی کے کرنل و بریگیڈیئر کو بھی واک کرنے کے لئے ہم سے اجازت لینی پڑیگی۔ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت ہے گھاس کی حفاظت کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ 20 نومبر کو ہم نے فیصلہ کن جنگ کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا اور کارکنان 20 نومبر کی بھرپور تیار کریں اور بلوچستان بھر سے بھی لوگ آخر اس احتجاج میں شامل ہوں۔

دھرنے میں پاکستانی میڈیا کیخلاف بھی شدید نعرہ بازی کی گئی اور دھرنا میں اعلان کیا گیا کہ آج صبح دس بجے عمر بن خطاب مسجد سے لیکر دھرنا گاہ تک بچوں کی ایک ریلی نکالی جاہیگی۔ دھرنے سے سنیئر سیاستدان حسین واڈیلہ، حفیظ کھیازئی، شریف میانداد، عابد جی ایم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share This Article
Leave a Comment