کوئٹہ و قلات میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور قلات میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چاندنی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڈی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت عبدالباسط مینگل ولد رحیم مینگل سکنہ ڈیرہ مرادجمالی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے جگہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب قلات میں مسلح موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے کلی شیشہ ڈغار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالواحد ولد حسین بخش قوم کیازئی سکنہ شیشہ ڈغار کو قتل ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment