بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے سربراہی میں لاپتہ افراد کے مسئلہ پر قائم کمیشن 15 نومبر کو کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرے گی۔
کمیشن کے سربراہ اور ممبران تنظیم کے رہنماؤں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کرینگے۔
اعلامیہ میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 15 نومبر کو احتجاجی کیمپ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ کمیٹی اراکین گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ سمیت حکام بالا اور وکلاء سے ملاقات کریں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔