تمپ و کوئٹہ میں فائرنگ سے 5 افرادہلاک،چاغی سے 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تمپ اور کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چاغی سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمدہوگئیں۔

ضلع کیچ کے تمپ کے پہاڑی ایریا شاہاپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افرادہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد کی شناخت حنیف ولد محمد ساکن تلکان بالیچہ،بالاچ ولد ٹافی پلااباد،اقبال ولد رحمت للہ ساکن پلااباد،نیاز ولد سفر ساکن مند بلو کے ناموں سے ہوگئی۔جبکہ ایک شخص عمران ولد ابراہیم پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

مقامی لیویزکے مطابق واقعہ گذشتہ روزجمعرات کے دوپہر کے وقت پیش آیاتھا۔لاشوں کو میڈیکل کرکے ورثاء کی حوالے کیاگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہیں تمپ کے کلبر کے علاقے میں پہلے سے مورچہ زن مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب چاغی کے نواحی علاقے گزن کے قریب سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمدہوگئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشیں پک گاڑی سے برآمد کرکے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک افراد کی شناخت سراج احمد اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

کہا جارہا ہے کہ سراج احمد لیویز فورس کو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیئے گئے۔

دریں اثناکوئٹہ میں نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment