پنجگور نرسنگ کالج کی طالبات کا عدم سہولیات کیخلاف احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پنجگور نرسنگ کالج کی طالبات نے کالج میں اساتذہ کی کمی ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے اور اسکالرشپس کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت حکومت بلوچستان سے نرسنگ کالج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کالج میں ٹیچروں کی کمی کی وجہ سے انکا تعلیمی سال ضائع ہورہی ہے اور وہ کالج میں صرف وقت گزاری کے لیے آتے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے مسائل پر ہم نے کئی بار احتجاج کرکے متعلقہ زمہ داروں کو مشکلات سے آگاہ کیا اور انکی جانب سے بارہا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ معاملات کو جوں کے توں ردی کی نظر کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں جو دو ٹیچرز کو پوسٹ کیاگیا تھا وہ صرف جوائنگ کی حد تک کالج میں نظر آئے اسکے بعد انکا کوئی آتا پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں رفو چکر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مجبوراً ہم نے اپنے خرچے پر ٹیچرز رکھے ہیں اگر ہمیں اسکالرشپس کے پیسے دیئے جاتے تو انہی پیسوں سے ہم ان ٹیچرز کو سلریاں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچروں کی کمی کے ساتھ ہاسٹل کا مسئلہ بھی ہے باہر سے آئے ہوئے طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

طالبات نے مزید کہا کہ نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ میں انتہاہی اہمیت رکھتا ہے اگر نرسنگ کی طالبات کو صرف وقت گزاری کے لئے داخلہ دیا جاتا ہے تو پھر وہ کیسے اس مشکل کورس کو پاس کرسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پڑھنا اور سیکھنا چاہتے ہیں محکمہ صحت انکے مسائل پر توجہ دے ایسا نہ ہو کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں۔

Share This Article
Leave a Comment