گوادرو خضدار میں بم حملے،دکی میں ٹرک نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادراور خضدار میں فورسزاور قبائلی شخص کی گاڈی پر بم حملے ہوئے ہیں جبکہ دکی میں نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کو نذرآتش کردیا۔

ساحلی شہر گوادرمیں گھٹی ڈورمیں زیرو پوائنٹ کے قریب قائم عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے کیمپ کے حفاظتی مورچے پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بمب سے حملہ کیا ہے۔

بم حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب خضدار میں ایک گاڈی میں نصب بم پٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نشانہ گاڈی میں سوار افراد تھے۔

دھماکے میں پیپلز پارٹی کے رہنماملک عبداللطیف شاہوانی اور ان کا ساتھی زخمی ہیں۔

دھماکے میں قبائلی شخص عبدالغنی بنگلزئی، پولیس اہلکار اور دیگر راہگیر بھی زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڈی میں نصب بم دھماکا شاہراہ کے قریب چمروک کے مقام پر ہوا۔

دریں اثنادکی میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ایک ٹرک پر پٹرول چھڑک آگ لگا دیا۔

پولیس کے مطابق آگ خالی ٹرک کو لگائی گئی ہے۔

آگ لگنے سے ٹرک کا اگلہ حصہ جل کر خاکستر ہوگئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment