خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہلاک جبکہ اوربولان میں نہر میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ شب خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نذیر احمد ولد محمد عالِم میراجی کو گھنڈ لا کھارو کرخ کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔
مزید کاروائی جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بولان کے علاقے گوکرت میں نہر میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
جن کی شناخت محمدعالم اور تختہ ولد محمد ایوب کے ناموں سے ہوگئی۔
مقامی انتظامیہ نے نعشیں پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیں۔
ہلاک ہونے والے نوجوانوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔