مجھ پرحملے کے ذمے دار شہباز، رانا ثنا اور میجر جنرل فیصل ہیں، عمران خان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عمران خان کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ مجھ پرحملے کے ذمے دار شہباز، رانا ثنا اور میجر جنرل فیصل ہیں۔

جبکہ پاکستان کے وفاقی وزیرداخہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے عمران خان کی ایما پر دیے گئے اس بیان کی مذمت کی ہے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل نے بتایا ہے کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے بقول عمران خان کو ایک سے زیادہ گولیاں لگی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما طبیعت سنبھلنے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

شہباز گل نے لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کو آپریشن تھیٹر سے کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا کے سوال لینے سے گریز کیا تاہم کہا کہ مناسب وقت پر بہت سے سوالوں کے جواب دیے جائیں گے۔

شہباز گل نے بتایا کہ اس حملے کے بعد احتجاج کا عمل نہیں رکے گا۔ عمران خان کی تحریک جاری رہے گی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے عمران خان کے محفوظ رہنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اس نوجوان ابتسام کو ہیرو قرار دیتے ہوئیاپنے بیٹوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا جس نے حملہ آور پر جھپٹ کر اس کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

انہوں نے اس فائرنگ میں مارے جانے والے اس شخص کو بھی ہیرو قرار دیا ہے جو اس میں مارے گئے۔ جمائما نے مقتول کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment