کمسن کفایت اللہ ایک سال آٹھ ماہ سے تاحال لاپتہ ہیں
ضلع خاران سے 25 جولائی 2018 کو الیکشن کے روز ہولنگی راسکوہ سے پرائمری کے طالبعلم کمسن کفایت اللہ تاحال لاپتہ ہے۔ بچے کے اہلخانہ غم اور بے بسی سے نڈھال ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی اس کیس میں عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 جولائی 2018 کو الیکشن کے روز کمسن کفایت اللہ جس کے والدین ووٹ ڈالنے خاران شہر سے یونین کونسل راسکوہ گئے جہاں اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔
بچے کے خاندان اور اہل علاقہ نے پورا ہولنگی چان مارا ہے مگر کفایت اللہ کہیں نہیں ملا۔ جس کی وجہ سے بے بس والدین آج بچے کی راہ میں آنکھیں بچھائے غم سے نڈھال ہیں۔
کفایت کی والد نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے حکومت اداروں سے اپیل کی ہے کہ بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں