وادی مشکے پاکستانی فوج کے زیر حراست18 سالہ بلوچ فرزند شہید

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے زیر حراست 18 سالہ نوجوان شہید

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وادی مشکے کا رہائشی نوجوان مراد جان ولد کریم داد پاکستانی فوج کے زیر حراست شہید ہو گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعہ کے روز ریندگ سے 18 سالہ نوجوان مراد کو حراست بعد وادی مشکے ریندگ آرمی کیمپ منتقل کیا اور پاکستانی فوج کے شدید تشدد سے نوجوان مراد جان ولد کریم داد آج شہید ہو گیا اور اسکے لاش کو پاکستانی فوج نے علاقے میں پھینک دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہید مراد جان کے والدہ کی طرف سے2 ناکو،)انکل(اور انکے دادا تین برس قبل وادی مشکے زونگ میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔

مقبوضہ بلوچستان میں عالمی وبا کرونا کے بعد پاکستانی فوج کی تعداد بڑھانے کے ساتھ آپریشنز میں تیزی کے ساتھ بلوچ خواتین،بچوں،نوجوانوں اور بزرگوں کے جبری گمشدگی میں تیزی آئی ہے اور اسکے ساتھ حراستی قتل عام میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ضلع آواران سے ایک بزرگ بلوچ نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ پاکستانی فوج نے ہماری سرزمین پر ہمارا جینا حرام کر کے رکھا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اس ریاستی جبر سے بچایا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment