بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گنڈوئی کے مقام پر پاکستانی فورسز اور انکے پشت پناہی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے مشترکہ کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا۔
تین گھنٹے تک فورسز کے ساتھ چھڑپیں جاری رہیں اس دوبدو کے جھڑپ میں بلوچ ریپبلکن آرمی کا ایک ساتھی ریٹہ بگٹی شہید جبکہ فورسز کے سات اہلکاروں سمیت ڈیتھ سکواڈ کا ایک کارندہ ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔
بلوچ ریپبلکن آرمی ریٹہ بگٹی کو وطن کے دفاع کیلئے اس کی قربانی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔