تربت شہر میں فورسز کی چوکی پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر بم حملہ ہوا ہے۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب کیچ میوزیم کے دیوارکے ساتھ قائم ایف سی چوکی پرہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال سرکاری سطح پراس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضع رہے کہ آج بلوچستان میں فورسز پریہ دوسرا حملہ ہے۔

پہلے حملے میں قلات میں فورسز قافلے پر بم دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد اہلکارہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکے میں اس وقت اڑا دیا گیا، جب ان کا قافلہ مرکزی شاہراہ سے گذر رہا تھا۔

دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment