صومالیہ میں بم دھماکے، 100سے زائد افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت مونگادیشو میں دو دھماکے ہوئے جن میں سے ایک وزارت تعلیم کی عمارت کے قریب جبکہ دوسرا ایک مصروف ریسٹورنٹ میں ہوا۔

ان دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اتوار کو ان حملوں کو ’انتہائی وحشیانہ‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں مدد کرنے والی ایمبولینس دوسرے حملے میں تباہ ہو گئی۔

صومالیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے حملے زیادہ تر الشباب گروپ کرتے ہیں۔مگر اب تک اس حملے کی ذم داری کسی مسلح گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں تازہ ترین حملے ایسے حالات میں کیے گئے ہیں جب اس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور کئی دوسرے اعلیٰ حکام الشباب سمیت صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کرنے والے تھے۔

واضح رہے کہ القاعدہ کی اتحادی الشباب جو صومالیہ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہی ہے، مرکزی حکومت کو گرانے اور شرعی قانون کی سخت تشریح کی بنیاد پر اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment