ضلع کیچ، مند میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج مند کے علاقے گوک میں فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔ یہ چیک پوسٹ علاقے کی واٹر سپلائی کمروں پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سات اپریل کو مند گوک میں رودان کی پہاڑی پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر ایک ہی دن دو حملے کئے، جن میں اسنائپر رائفل سے دو فوجی اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment