بلوچستان کے محکمہ صحت ملازمین کیلئے الائونس کی منظوری دیدی گئی

0
346

حکومت بلو چستان نے محکمہ صحت کے گریڈ 1تا 14 تک کے ملازمین کے لیے الاو¿نسز کی منظوری دے دی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں کو رسک اور ہیلتھ پروفیشنل الاو¿نس کے اجراءکی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت گریڈ ایک تا 4کے ملازمین کو رسک الاو¿نس اور گریڈ 5 تا 14گریڈ کے ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاو¿نس دیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے گریڈ 1تا 4کے ملازمین کو ماہانہ 1500 روپے رسک الاو¿نس جب کہ گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک کے ملازمین کو ماہانہ 3000 روپے ہیلتھ پروفیشنل الاو¿نس دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے پیرامیڈیکس کے الاو¿نس کے لیے 515 ملین روپے کے اجراءکردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here