ڈیرہ بگٹی،قلات و دشت میں تین مختلف حادثات وواقعات میں 6افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا، قلات میں کار اور کوچ میں تصادم جبکہ دشت میں پانی میں ڈوبنے کے تین مختلف حادثات و واقعات میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات کے قریب غوث آباد کراس پر قومی شاہراہ پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم سے کار میں سوار 4افراد موقع پرہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو منتقل کئے گئے۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی اور کار کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی۔

ہلاک افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں ایک بارودی سرنگ کا دھماکے کے نتیجے میں ایک چرواہاہلاک ہواہے۔

بتایا جارہاہے کہ مقتول بھیڑ بکریاں چرا رہاتھا کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

اسی طرح دشت کے علاقے میں گہرے تالاب میں ڈوب کرایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے سپزنڈ میں ایک نوجوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے سیلابی پانی کے گہرے تالاب میں گر کر ڈوب کرہلاک ہوگیا جس کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو شروع کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment