شمالی وزیرستان میں دورا ن جھڑپ پاکستانی فوج کے 2اہلکار سمیت 7ہلاک

0
427

شمالی وزیرستان میں تحصیل میر علی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میںپاکستانی فوج کے 2اہلکارسمیت 7 عسکریت پسند وںکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ زرخیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور ایک دہشت گرد گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس حوالے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 3 سے 4 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز علاقے میں پیٹرولنگ کر رہی تھیں۔

فائرنگ کے نتیجے میںہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی مومن شاہ اور نائیک ساجد کے نام سے ہوئی۔

علاوہ ازیں تحصیل میر علی کے گاو¿ں عیدک کے قریب ایک سیکیورٹی پوسٹ کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے متروک مقام پر دھماکا خیر مواد نصب کیا جو جمعرات کی رات کو پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں کا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here