پاکستانی ٹی وی اینکر ارشد شریف کی کینیا میں موت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں موت کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کینیا کی پولیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تاہم پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ پر دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

تاحال کینیا یا پاکستان کے حکام کی جانب سے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ارشد شریف نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انھیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ہراسانی کا سامنا ہے۔ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران وہ دبئی اور لندن میں مقیم رہے تھے۔

ارشد کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے پیر کی صبح کی۔ جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا۔ جویریہ صدیق نے کہا کہ ’پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا۔‘

جویریہ نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

اب تک ارشد شریف کی موت کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment