سی ٹی ڈی نے ایک اور جعلی کارروائی میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق بے نظیر آباد سی ٹی ڈی کے عملے نے خفیہ اطلاع پر نوشہرو فیروز میں لنک روڈ پر کارروائی کرکے غفار ڈومکی ولد مراد ڈومکی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سکھر میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔
ترجمان کے دعویٰ کی ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھتا ہے، مبینہ طور پر ملزم اپنے ساتھی عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ماضی میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
؎ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان سینٹرل جیل خیرپور میں قید ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے لیے اسلحہ کی ترسیل کے کام پر مامور تھا، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی نے اپنے متعدد کارراوئیوں میں مسلح تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل اور گرفتاریوں کا دعویٰ کیا گیا جن کا بعد ازاں بطور لاپتہ افراد کے حوالے سے شناختسامنے آ گیا ۔