پنجگور: پروم میں فوجی جارحیت جاری،لوگ محصور

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم بسد اور گردونواح میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح فورسز بڑے قافلے کے ساتھ پروم اور بسد میں پہنچاجہاں فوجی جارحیت کا آغاز کردیا گیاہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز گھر گھر میں تلاشی کے بہانے خواتین بچوں کوتشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔

فوجی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل سے گیا ہے اورلوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی کوئی گرفتاری وجبری گمشدگی کاواقعہ پیش نہیں آیا۔

مقامی ذرا ئع بتاتے ہیں کہ سینکڑوں کی تعداد میں فورسز اب بھی پروم میں موجود ہے اور مزید سیکورٹی فورسز کاسلسلہ آمد جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment