بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے احتجاجی کیمپ کو 4784 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4784 دن ہوگئے۔

بی ایس او بچار کے چیئرمین زبیر بلوچ، بابل بلوچ دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے واہس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج کھٹن حالات نے کھرے اور کھوٹے میں فرق واضح کر کے پوری قوم کے سامنے ہر کو ایک کے کردار کو عیاں کر دیا ہے وی بی ایم پی کے طویل اور پرامن جدوجہد کے سفر میں کچھ لوگ حالات کی رو میں بہہ کر ساتھ چھوڑ گئے کچھ لوگ دشمن کی کرسی اور نوٹوں کی چمک سے متاثر ہو کر اس کے اس کے ہاتھوں بک گئے اور کچھ لوگوں نے تنظیم کو اپنی نوکری اور نام کی مشہوری کے لیے استعمال کی مگر آج لوگ یہاں موجود ہیں وہ کمیٹڈ اور قومی پرامن جد وجہد سے سچی وابستگی رکھنے کا رکن ہے اپنی گنے چنے افراد کی قربانیوں کی بدولت دشمن اور مخالفین کی ہزاروں ریشہ دوانیوں کے باوجود بھی تنظیم مضبوط ہے اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج ہر کوئی انتہائی فخر سے کہہ سکتا ہے کہ بلوچ قومی پرامن جد وجہد نے ہمیں قومی شعوری ہے جس کی بدولت ہم اپنی دوست دشمن میں پہچان کر سکتے ہیں لیکن کہی باتیں سوچنے پر مجبور کرتی ہیں مثلاً دشمن کے ارادوں سے یہ امید رکھنا کہ وہ ہماری داد رسی کریں گے یا دشمن اپنی جابرانہ پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی اداروں کو الگ الگ کر کے کچھ مور و الزام ٹھہراتی ہے ایف سی ایک ریاستی ادارہ ہے جو اوپر کے احکامات بجا لانے کا پابند ہے بلوچ پرامن جد وجہد کے خلاف سی ٹی ڈی ایف سی جیسے ادارے کو بلوچ نسل کشی کے لیے کھڑا کیا گیا ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے بلوچستان بھر میں ہر اس چیز کو جلا کر راکھ کر دیا گیا ہے، جو قابض کی علامت سمجھا جاتء تھی پاکستانی حکمرانوں نے پرامن جد وجہد کو کاؤنٹر کرنے کیلیے اپنی وحشت بربریت کی پالیسی جاری رکھی ہے اور ہزاروں بلوچ فرزندوں کو لاپتہ کرنے کے بعد ان میں ہزاروں کی اب تک مسخ شدہ لاشیں ویرانوں سے مل چکی ہیں جبری لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں نے ہر بلوچ پشتون سندھی کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ پرامن جد وجہد کریں بلوچ سندھی پشتون شہیدوں کی قربانیوں سندھی کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ پرامن جد وجہد کریں شہیدوں کے قربانیوں کے بدولت آج اقوموں کا مسلہ بین الاقوامی سطح پر حل طلب تنازعے کے طور سامنے آہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment