ضلع آواران: جھاؤ میں پاکستان کا فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج کا فوجی آپریشن جاری ہے

مقامی ذرائع نے بتایا جھاؤ کے علاقے سورگر کے پہاڑی سلسلے میں آج صبح سے پاکستانی فوج کا فضائی آپریشن جاری ہے

آپریشن میں پاکستانی فوج کے چار گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، واضح رہے کہ ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج کا آپریشن گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے جس میں کبھی شدت اور کبھی نرمی لائی جاتی ہے۔ تاہم آج جمعہ کی علی الصبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آپریشن میں شدت لاتے ہوئے کئی علاقوں میں شدید نوعیت کی شیلنگ و بمباری کی ہے،۔
واضح رہے کہ جھاؤ گزشتہ کئی عرصے سے مکمل فوجی گھیراؤ میں ہے جہاں ہر گاؤں کے داخلی و خارجی راستوں پر پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ قائم ہونے کے ساتھ جھاؤ واجہ باغ آرمی کیمپ سمیت جھاؤ میں اس وقت دس اور چھوٹے بڑے آرمی کیمپ موجود ہیں۔اکثر کیمپ اسکولوں کو قبضے میں لے کر بنائے گئے ہیں۔

یہ ابتدائی خبر ہے جاری آپریشن کی وجہ سے مکمل تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

Share This Article
Leave a Comment