بلوچستان میں بارش سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد336تک پہنچ گئی

0
155

بلو چستان میں سیلاب کے باعث اب تک 336اموت،2لاکھ سے زائد مکانات کے تباہ ہو نے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے بلو چستان کی جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں 13جون کے بعد سے اڑھائی ماہ تک جا ری رہنے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 336اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ہلاک ہو نے والوں میں 149مرد، 80خواتین، 107بچے شامل ہیں جبکہ 187افراد کے زخمی ہو نے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2لاکھ 25ہزار مکانات سیلاب کے باعث متاثرہوئے ہیں جن میں 75ہزار مکمل طور پر تباہ اور ڈیڑھ لاکھ جزوی طوپر متاثرہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2ہزار 2سو 21کلو میٹر سڑ کیں 54پل 2لاکھ 39ہزار 5سو 5ایکڑ سے زائد زرعی اراضی، 20ہزار 1سو 6سولر پینل اور 8سو 13بور بھی تباہ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں 3لاکھ 28ہزار 8سو 32مو یشی بھی ہلاک ہو نے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مزید نقصانات کا تخمینہ لگا یا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here