چمن و مچھ میں فائرنگ و کوئلہ کان حادثے میں اہلکارو کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیس پرفائرنگ اورمچھ میں کو ئلہ کان میں حادثے سے ایک اہلکاراورایک کانکن ہلاک ہوگئے۔

چمن میں بوغرہ چوک پر پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک ہوگئی۔

لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مچھ میں کو ئلہ کان میں ٹھیلے کی رسی ٹوٹنے سے 1کانکن ہلاک، 2زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو مچھ میں واقع کو ئلہ کان میں ٹھیلے کی رسی ٹوٹنے سے یاسین ولد تاج میر قوم سمالانی سکنہ بی بی نانی فوت ہلاک جبکہ خلیل احمد حسیب اوربالاچ خان ولدمحمد حیات زخمی ہو گئے۔

کان انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کاروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment