بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی میں ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلبہ تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے حملہ کرکے طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف نے طلبا نے سریاب روڈ پر دھرنا دیکر مکمل آمدو رفت کیلئے بند کردیا۔
طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور نان پروفیشنل ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہی انٹری ٹیسٹ بنایا گیا ہے،ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والے طلبہء نئی پالیسی کے تحت صرف ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔
طلبہ تنظیموں نے احتجاجاً مین سریاب روڈ بند کر دیا۔
صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔