کچلاک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، کوئٹہ سے ایک لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچلاک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان جبرا ً لاپتہ ہوگیا۔

پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں فائرنگ کے نتیجے میں عبد اللہ نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے سبزل روڈ کلی بنگلزئی کے رہائشی نوجوان برکت ولد محمد عارف بنگلزئی کو 27 ستمبر 2022 کی رات ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جس کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گاڑیوں میں پہنچ کر علاقے کا گھیراوں کیا اور مذکورہ نوجوان کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment