بلوچستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 325 تک پہنچ گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سیلاب کے بعد بھی ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا،سیلاب اور بارشوں سے کمزور پڑنے والے گھروں کے چھت و دیواریں کرنے سے مزید 2 افراد ہلاک بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی سیلاب سے ہونے والے جانی و نقصانات جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں سیلاب بارشوں سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 325 جبکہ زخمیوں کی تعداد 186ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 72ہزار سے زیادہ ہیں جن میں سے 20ہزار قریب مکانات مکمل جبکہ 52 ہزار مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے5 لاکھ کے قریب مویشی کے ہلاک ہوئے اور 2 لاکھ سے زائد ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال سے 2 ہزار 198کلو میٹر سڑکیں اور 24 پل مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

واضع رہے بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 34 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ ان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن، سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 17 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment