کوئٹہ: سی ٹی ڈی کاکالعدم تنظیم سے وابستہ 4 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 4 افرادکو ہلاک کیاہے۔

دعوے کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

سی ٹی ڈی کی طرف سے اب تک کالعدم تنظیم کی شناخت واضع نہیں کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment