ایک سال سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں گذشتہ سال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہونے والا نوجوان اللہ رکھابازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

اللہ رکھا کی بازیابی کی تصدیق بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کردی ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اللہ رکھا کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اللہ رکھا کو11 اگست 2021کو تربت سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا جو آج بروزپیر صحیح سلامت بازیاب ہوکراپنے گھر پہنچے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اللہ رکھا کے لواحقین ہمارے ساتھ کوئٹہ کے ریڈزون دھرنے میں شامل تھے اورانکا کیس سینٹ کمیٹی کوفراہم کئے گئے لسٹ میں بھی شامل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام منتظرلواحقین کو یہ خوشخبری نصیب ہوگی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment