ڈیرہ بگٹی: دس دن میں ملیریا باعث بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ملیریا نے وبا کی صورت اختیار کرلی ہے۔دس روز کے دوران بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی چھوٹے بڑے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے اور ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے بعد شہریوں کے مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔

ضلع بھر میں ملیریا نے قیامت ڈھادی،دس روز کے دوران چار بچوں سمیت کم از کم نو افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد شدید بخار میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہوگئے۔

کہا جارہا ہے کہ مریضوں کی سرکاری و نجی ہسپتالوں میں داخل ہونے کے باعث ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

سینئر ڈاکٹر اور سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر ستیش کمار کے مطابق ملیریا سے متاثر سینکڑوں مریضوں کی روزانہ آمد کے باعث بخار کم کرنے والی ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بخار کم کرنے والی اکثر دوائیاں مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment